پسنی : پسنی میں بجلی کا بحران شدت اختیارکرگیا،پانی کی شدیدقلت ،روزانہ دس گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو نڈھال کردیا عوامی نمائندوں نے خاموشی اختیارکرلی تفصیلات کے مطابق پسنی میں کیسکو کی جانب سے دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے پسنی کے عوام کو شدیدازیت میں مبتلا کردیا ہے کیسکوکی جانب سے روزانہ شیڈول کے مطابق پانچ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے لیکن کیسکو کی جانب سے روزانہ دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے پسنی میں پانی کا شدید بحران پیداہوگیا ہے جبکہ شہریوں کی جانب سے کیسکوکے رویہ کے خلاف ہڑتال بھی کی گئی لیکن واپڈااور کیسکو اب بھی اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں اور شہریوں کو ناجائز طریقے سے تنگ کررہے ہیں ،روزانہ صبع سات بجے بجلی بندکرکے دوپہر ایک بجے بحال کردی جاتی ہے اور پھر دوپہر دوبجے بجلی بند کرکے چاربجے بحال کردی جاتی ہے اور پھر شام چھ بجے بجلی بندکردی جاتی ہے اور رات نوبجے اور کبھی کھبی رات گئے بحال کردی جاتی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کے رات کی نیند اور دن کا سکون برباد ہوگیا ہے اس سلسلے شہریوں نے بتایا کہ کیسکو ناجائز طریقے سے انہیں تنگ کررہا ہے جبکہ عوامی نمائندوں نے اس سلسلے میں مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے اور پسنی کو ناپرسان حال بناکر چھوڑدیاہے ۔
پسنی بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا
وقتِ اشاعت : May 28 – 2015