کوئٹہ : بلوچستان میں قیام امن سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد اجلاس میں صوبے کے مجموعی صورتحال بلخصوص کوئٹہ میں امن وامان کی ابتر صورتحال پر غور غوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں بڑے پیمانہ پرآپریشن کیا جائیگا اجلاس کے بعد صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے رات گئے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے،شہر میں موجودہ بدامنی کی لہر ملک دشمن قوتوں کی سازش ہے،7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفرازبگٹی نے آئی جی پولیس کے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ شہر میں بدامنی کی نئی لہر ملک دشمن قوتوں کی سازش ہے جو ہمیں فرقہ واریت اور لسانی بنیادوں پر تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف صوبے میں بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں ایف سی، پولیس، حساس اداروں کے افسران شریک ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ شہر میں چند دنوں کے دوران حالات کو انتہائی خراب کیا گیا شہر کے مرکز میں دن دیہاڑے تین افراد کو نشانہ بنایا گیا جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دہشت گرد ایک منصوبہ بندی کے تحت یہ کارروائیاں کررہی ہیں۔ ان واقعات کے بعد اب تک 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ جہاں کئی بھی دہشت گرد موجود ہونگے ان کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی اور آپریشن بلاتفریق کیا جائے گا۔ میرسرفراز بگٹی کا کہنا ہے حساس اداروں کی مدد سے ہی کالعدم تنظیموں کے اہم کمانڈر مارے گئے ہیں اب مزید ان کارروائیوں میں تیزی لائی جائے گی۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ حالیہ آپریشن بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن ہوگا بلوچستان میں بسنے والا تمام افراد بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس آپریشن میں ہمارا ساتھ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم وار زون میں ہے اس لیے یہاں پر لیڈروں سمیت اہم شخصیات پر حملے ہورہے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ہدایت پر صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی جو اہم اجلاس کے سلسلے میں اسلام آباد میں تھے تمام مصروفیات ترک کرکے بدھ کی شام کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال اور ٹارگٹ کلنگ کے رونما ہونے والے واقعہ کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ ہنگامی اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی ۔جس میں سیکرٹری داخلہ ، آئی جی پولیس ، ایف سی اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام شریک تھے ۔ اجلاس میں تمام صورتحال اور گذشتہ تین روز میں کوئٹہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ سے رونما ہونے والے واقعات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیاگیا اور متعلقہ اداروں کی جانب سے اب تک تیار کی جانے والی رپورٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ان واقعات کی روک تھام اور ان میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کے حوالے سے متعدد اہم فیصلے کئے گئے جن پر فوری طور پر عملدرآمد کا آغاز کیا جارہا ہے
قیام امن سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس بلوچستان میں بھر میں بڑ ے پیمانہ پر آپریشن کا فیصلہ
وقتِ اشاعت : May 28 – 2015