|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2021

کوئٹہ : مستونگ سیاسی سماجی رہنما اسٹیڈیم روڈ کلی نور محمد پروانہ کے مکین محمد عظیم پروانہ عبدالغنی خواجہ خیل حاجی نصیر احمد ترین ڈاکٹر علی احمد ترین نصیر احمد علیزئی محمد حسن پروانہ داد کریم خان ملازئی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ پچھلے 12دنوں سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہی کہ عزیز آباد نمبر 1عزیز آباد نمبر 2نوروز اسٹیڈیم روڈ کلی نور محمد پروانہ ایلمنٹرکالج گرلز کالج و دیگر ملحقہ علاقوں کو پانی فراہم کرنے والا بورنگ خراب ہونے کی وجہ سے مزکورہ کلیوں میں پانی کی فراہمی معطل ہے۔

اور علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جس سے علاقے میں سخت بے چینی اور بے یقینی سی صوریحال پیدا ہو چکی ہے۔ انہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایکس ای این واپڈا کے ایس ڈی او ڈپٹی کمشنر مستونگ الیاس کبزئی ایم پی اے مستونگ نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے پر زور اپیل کی ہے کہ مزکورہ بالا علاقوں میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے فوری احکامات صادر فرما کر اہل علاقہ کو سکھ پہنچائے بصورت دیگر اہل علاقہ پانی کے لئے احتجاج پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر زمعداری متعلقہ محکمہ پر عائد ہوگی۔