|

وقتِ اشاعت :   November 21 – 2021

تربت:  بارڈر ٹریڈ یونین کے رہنماؤں نے تربت پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ ناصرالدین زامرانی کو صدر کے عہدے سے ہٹانے اور سیکرٹری جنرل گلزار دوست کا استعفیٰ منظور کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بارڈرٹریڈیونین کی کور کمیٹی اور کابینہ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں حافظ ناصرالدین زامرانی کو ہٹا کر ان کی جگہ کفایت اللہ بلوچ کو صدر اور نور احمد کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر کفایت اللہ نے کہا کہ بارڈرٹریڈیونین کی کور کمیٹی کے اجلاس میں مرکزی صدر کو عہدہ سے ہٹادیا ہے، گلزار دوست نے بطور جنرل سیکرٹری استعفی پیش کیا تھا جسے منظور کرلیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ حافظ ناصرالدین زامرانی کاروباری شخصیت نہیں بلکہ بارڈر ٹریڈ میں ایک غیر متعلقہ شخص تھے کورکمیٹی اور کابینہ نے دو تہائی اکثریت سے حافظ ناصرالدین زامرانی کو بارڈر ٹریڈ یونین سے فارغ کردیا اب بارڈر سے منسلک افراد ٹریڈ یونین پر کام کریں گے، ان دونوں عہدوں پر اگلے دو مہینوں میں الیکشن کی طرف جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بارڈرٹریڈیونین صرف ایک ہے البتہ ہماری زیلی کمیٹیاں ہیں میر ہوتمان رابطہ کمیٹی کے صدر ہیں اور ہم ان کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹوکن کی تعداد بڑھاکر 360 کردیے گئے ہیں ہمیں امید ہے کہ اس میں مذید اضافہ کیا جائے گا۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہر گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ ایک کلینر لیجانے کی اجازت دی جائے تاکہ گاڈی والوں کو سہولت ہو۔اس موقع پر کور کمیٹی کے صدر غلام. جان شمبے زئی ،ممبران میں نسیم جان، وارث بلیدی، صابر نصیر، حاجی علی بخش، میر شھداد، فضل کلگی، عبدالصمد و دیگر موجود تھے۔