کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلع کوئٹہ کے نومنتخب یونٹ سیکرٹریز ،ڈپٹی سیکرٹریز اور ضلعی کونسلران کے اعزاز میں بی این پی کے سینئر رہنماء حاجی عبدالباسط لہڑی نے اپنے رہائش گاہ خلق حاجی باسط لہڑی مغربی بائی پاس میں ایک شاندار استقبالیہ دیا جس میں نئے یونٹوں کے عہدیداروں کو ڈیجیٹل پارٹی کے کمپوٹرائزڈ کارڈز ،پارٹی کیپس اور بیجز تقسیم کیے گئے پروگرام میں سینکڑوں کے تعداد میں کوئٹہ کے نومنتخب یونٹوں کے عہدیداروں نے بھرپورا نداز میں شرکت پروگرام کی مہمان خاص پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ جبکہ صدارت پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر وضلعی آرگنائزر غلام نبی مری نے کی استقبالیہ سے پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ، مرکزی کمیٹی کے اراکین وضلعی آرگنائزر غلام نبی مری ،ڈپٹی آرگنائزر میر جمال لانگو ،مرکزی کمیٹی کے ممبر چیئرمین جاوید بلوچ ،ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ملک محی الدین لہڑی، محمد لقمان کاکڑ، طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، مامانصیر مینگل، نسیم جاوید ہزارہ، اسماعیل کرد، ستارشکاری، عین اللہ، حاجی عبدالباسط لہڑی۔
چیئرمین واحد بلوچ، ٹکری شفقت حسین لانگو، میر غلام رسول مینگل، حاجی محمد ابراہیم پرکانی، حاجی فاروق شاہوانی، حاجی وحید لہڑی ،کیپٹن محمدعلی آزاد، رحمت اللہ پرکانی، وڈیراللہ عطا محمد لانگو، حاجی محمد رفیق مینگل ،رضان جان شاہیزئی، پرنس رزاق بلوچ اور محمد ادریس پرکانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے استقبالیہ میں کوئٹہ کے نومنتخب عہدیداروں نے شرکت کرکے یہ ثابت کردیا کہ بی این پی کوئٹہ کی منظم فعال اور متحرک جماعت ہے اور آئے روز پارٹی تنظیمی طور پر مضبوط فعال اور منظم ہونے کی دلیل اس بات کی گواہی دیتا ہے کوئٹہ بی این پی کا مضبوط گھڑ اور قلعہ ہے پارٹی کے جدید سائنٹیفکٹ ڈیجیٹل بنیادوں میں تنظیم کاری کی شرف اور اعزاز صرف بی این پی کو حاصل ہے جو حقیقی معنوں میں پارٹی کی گراس روٹ لیول یونٹ سطح میں سیاسی اور جمہوری انداز میں کارکنوں کی رائے تجاویز اور جمہوری انداز میں انتخابات کو اولیت اور اہمیت دیتے ہوئے اپنے کارکنوں کو منظم انداز میں قومی تحریک کی طرف راغب کرنے کیلئے جدجہد میں منظم کارکنوں کو علمی عملی اور ڈسپلن سے وابستہ کرکے بی این پی کو ہردل عزیز قومی جماعت اور کوئٹہ میں آباد تمام قوموں کی حقوق کی نجات دہندہ قوم وطن دوست ترقی پسند روشن خیال سیاسی پارٹی روپ میں حقیقی منزل اور مقصد رواں دواں ہے۔
بی این پی کومضبوط بناکر ہی ہم اپنے قومی حقوق کی دفاع سائل وسائل پر واک اختیار اورسرزمین کے خلاف ہونے والے سازشوں کو ناکام بناسکتے ہیں کسی بھی پارٹی میں یونٹس پارٹی کا وہ بنیادی مشین کی حیثیت رکھتا جو فعال اور بہتر انداز میں کام کرکے صحیح معنوں میں آگے بڑسکتا ہے مقررین نے کوئٹہ نے نومنتخب یونٹوں کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنے تمام تر توانائیوں سیاسی نظریاتی فکر وخیال سے لیس جدوجہد کو قوم سرزمین کی دفاع اور پارٹی کی زیادہ سے زیادہ فعال اور منظم کرنے میں صرف کریں کیونکہ مضبوط تنظیم کاری کے بغیر ہم کسی بھی صورت میں مرکزی اہداف کو حاصل نہیں کرسکتے آج دنیا کی تمام طاقت قوتوں کے نظرے اور حکمرانوں کے نظریں بلوچستان کے سائل وسائل اور یہاں کے حالات وواقعات پر مرکوز ہے ان کی یہی خواہش ہے کہ یہاں کی حقیقی قوم ووطن دوست نمائندہ جماعت بی این پی تنظیمی طور پر کو کمزور کرکے اپنے لوٹ وکھوسٹ اور استحصال پر مبنی ظلم وجبر سماجی ناانصافیوں قومی نابرابری ،فرقہ واریت ،مذہبی منافرت ،دہشت گردی، جہالت ،غربت یہاں کے لوگوں کو معاشی تنگ دستی کی طرف دھکیل کرکے سیاسی طور پر احساس محرومی اور سیاست سے الگ تلگ کرکے صوبے میں انارکیت کی ماحول کو پیدا کرکے اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو کی راہ ہموار کیا جاسکتے۔
کیونکہ نادیدہ اور غیر جمہوری قوتوں کو یہ بخوبی معلوم ہے کہ بی این پی کی موجودگی میں وہ کسی بھی صورت میں اپنے سازشوں پر کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ کالعدم نیب کے بعد بی این پی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں وہ حقیقی قوم وطن دوست ترقی پسند روشن خیال جمہوری پارٹی ہے جنہوں نے صوبے میں آباد بلوچ ،پشتون، ہزارہ ،پنجابی ،ہندو ،عیسائی اور دیگر کمیٹیوں کو پارٹی کے فلیٹ فارم میں متحد ومنظم کرکے بلوچستان کے اجتماعی قومی حقوق کی طرف منظم کیا ہوا ہے اور پارٹی کی صوبے کے تمام حالات واقعات پر گہرا نظر اور گرفت ہے اس موقع پر پارٹی کے مرکزی ضلعی اور سینئر رہنمائوں نے کوئٹہ کے نومنتخب یونٹ سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز اور ضلعی کونسلران کو پارٹی کے کیپس اور بیجز تقسیم کرائے اور جن یونٹوں کے ڈیجیٹل کمپیوٹرائزڈ کارڈ تیار ہوچکے تھے انہیں تقسیم کیا اور پارٹی کے سینئر رہنماء حاجی عبدالباسط لہڑی نے نومنتخب یونٹ سیکرٹریز اور ڈپٹی سیکرٹریز اور ضلعی کونسلران کے اعزاز میں استقبالیہ دیااور اپنے رہائش گاہ پر آنے والے پارٹی عہدیداروں خوش آمدید کہا۔