|

وقتِ اشاعت :   June 1 – 2015

لندن : بلوچ قوم دوست رہنما حیربیار مری نے مستونگ کھڈ کوچہ کے مقام پر بے گناہ پشتونوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر و ہمسایہ اقوام بلوچ و پشتون کے درمیان سیاسی و سماجی اور تاریخی رشتے استوار ہیں ،دونوں اقوام نہ صرف تاریخی طور پر ایک دوسرے سے وابستگی رکھتے ہیں بلکہ دونوں اقوام اپنی اپنی تاریخی سرزمین پر سکونت پذیر ہیں ،بلوچ و پشتون جن کی سرزمین ،جغرافیہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں ،ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں ایک دوسرے کی کمک و مدد گار رے ہیں73 کی دہائی ہو یا آج کا دور دونوں اقوام ہم رکاب ہوکر دشمن کے خلاف صف آرا رے ہیں ،دونوں کے درمیان دشمنی نہیں بلکہ مظلومیت کا رشتہ ہے ،جبکہ ریاست نے جبری طور پر دونوں مظلوم اقوام اور انکی تاریخی سرزمین پر تسلط جما رکھا ہے ،اس لئے ریاستی فورسز دونوں کا مشترکہ دشمن ہے ،ایسا ناپسندیدہ اور مکروہ عمل کوئی بھی باشعور آزادی پسند اپنے برادر اقوام کے خلاف نہیں کر سکتا ہے اور کوئی بھی آزادی پسند جو بلوچ قومی تحریک آزادی سے فکری وابستگی رکھتا ہو ایسی گھناونی حرکت کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے ۔حیر بیار مری نے کہا کہ فورسز کی بلوچ آزادی پسندوں اور بے گناہ بلوچوں کے خلاف آپریشن اور بلوچ نسل کشی کو جواز بناکر بلوچ دشمن کے بجائے بے گناہ پشتونوں کا قتل عام کرنے ولا کوئی آزادی پسند نہیں ہو سکتا ہے ،انھوں نے کہا کہ اگر اس واقعہ کے محرکات کا بغور جائزہ لیا جائے تو صاف نظر ائے گا کہ بعض آزادی پسند مسلح تنظیموں میں خفیہ اداروں کے لوگ گھسے ہوئے ہیں جو کہ ریاست کے مفادات کو جوازبخشنے اورریاستی تسلط کو دوام دینے کے لئے خاص طور پر ایسے منصوبوں پر عمل پیرا ہیں جو کہ بلوچ قومی تحریک آزادی کی بدنامی کا باعث بن رے ہیں اسکا فائدہ فورسز کو مل رہا ہے اور بلوچ قومی تحریک میں کچھ ایسے عناصر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں جن کا مقصد قومی تحریک کو ناکام بنانا ہے ۔حیر بیار مری نے آخر میں پشتون قوم سے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری بلوچ قوم انکے ساتھ کھڑی ہے اور کسی خاص گروہ اور فرد کی مکروہ عمل کو پوری قوم سے منسلک نہ کریں ۔