|

وقتِ اشاعت :   December 1 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز کپوتو گریڈ اسٹیشن کا افتتاح دراصل سستی شہرت حاصل کرنے کے مترادف عمل ہے بارہا سوشل اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے پارٹی کی جانب سے دستاویزی ثبوت پیش کرنے کے باوجود کپوتو گریڈ اسٹیشن کا کریڈٹ لے جانے کی کوشش قابل افسوس امر ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی روادار ترقی پسند ‘ روشن خیال ‘ قوم وطن دوست سیاسی قوت ہے جو ترقی و خوشحالی کی جدوجہد کر رہی ہے کپوتو گریڈ اسٹیشن قلات کی تجویز پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے دی تھی اور فنڈز وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی تھی پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اپنے فنڈز کر کروائی تھی آج بھی دعوے سے کہہ سکتے ہیں محکمہ انرجی اور مرکزی حکومت کو لسٹ فراہمی کی گئی تھی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے لیٹر پیڈ پر تمام پروجیکٹ تفصیلات محکمہ توانائی اور اسلام آباد کے دیگر متعلقہ محکموں میں دستاویزی ثبوت آج بھی موجود ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے۔

کہ مشیر داخلہ نے پروجیکٹ کا افتتاح کر کے سیاسی اخلاقیات کے منافی اقدام اٹھایا ہم کہنا چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے بالخصوص قلات و کپوتو کے غیور بلوچ عوام اپنی جانب سے اس گریڈ اسٹیشن کے قیام کے حوالے سے معلوم کریں تو انہیں ضرور اسلام آباد کے توانائی و پلاننگ ڈیپارٹمنٹ میں تفصیلات مل جائیں گی بی این پی اس کو انا کا مسئلہ نہیں سمجھتی کیونکہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش نہیں کیا جا سکتا آج ہم برملا کہتے ہیں کہ اگر ہم نے تجویز نہیں دی تھی تو ہمیں ضرور تنقید کا نشانہ بنائیں ورنہ سستی شہرت کے ذریعے پروجیکٹ کا افتتاح سیاسی اخلاقیات کے منافی اقدام ہے۔