خضدار: آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چئیرمین ایڈوکیٹ حمید بلوچ کی قیادت میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے رہنماوں بی این پی مینگل کے ضلعی صدر میر شفیق الرحمن ساسولی، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سجاد زیب حسنی، میرعبدالرحمان زہری، جمعیت علما اسلام تحصیل خضدار کے صدر مولانا محمد اسحاق شاہوانی،انجمن تاجران خضدار کے نائب صدر و ال پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری بشیر احمد جتک، مزدور اتحاد کے رہنماء صابر حسین قلندرانی، بلوچستان عوامی پارٹی خضدار کے ضلعی ترجمان یونس گنگو، خضدار پریس کلب کے صدر منیر نور گرگناڑی، زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماء وہاب غلامانی، جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے رہنما مولانا عبدلغفور کرخی جماعت اہل سنت مولانا محمد قاسم قاسمی۔
بی این پی مینگل کے جنرل سیکریٹری عبدالنبی بلوچ، پی پی پی خضدار سٹی کے صدر جمیل قادر زہری و ڈپٹی کمشنر خضدار بشیر احمد بڑیچ کے مابین ہونے والی ملاقات میں بسیمہ تا خضدار زیر تعمیر سڑک N-30 کے متاثرہ زمینداروں کو معاوضوں کی ادائیگی سمیت دیگر مطالبات پر مزاکرات، اے ڈی سی سراج بلوچ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار بشیر احمد بڑیچ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ زمینداروں کو معاوضہ کی ادائیگی کے لیئے تیزی کے ساتھ ضروری کارروائی مکمل کی جارہی ہے تین ماہ کے اندر تمام تر قانونی کارروائی مکمل کرکے متاثرہ زمینداروں کو معاوضوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائیگی جبکہ N-30 سے قریبی آبادیوں کے لیئے نکلنے والے لنک روڈوں سے متعلق عوامی شکایات کا جائزہ لینے کے لیئے جلد ہی نال میں کھلی کچھری کا انعقاد کیا جائیگا جس میں تعمیراتی کمپنی، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام اور انتظامیہ کے افسران کی موجودگی میں شکایات کا ازالہ کیا جائیگا۔
اس دوران طے پایا کہ معاوضوں کی ادائیگی کے بعد ہی شمالی کانک کے متاثرین کے مکان خالی کرائے جاسکیں گے۔ملاقات میں سرکاری ہاوسنگ اسکیم ( ٹاون شپ) کے حوالے سے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے مطالبات کا جائزہ لیا گیا اور ان این او سی پر عائد پابندی ختم کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے طے پایا کہ ٹاون شپ کے جن پلاٹوں پر کوئی تنازعہ نہیں ان پر تعمیرات جاری رکھنے میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو دور کیا جائیگا جبکہ ٹاون شپ کے نقشے میں موجود تمام سڑکوں پر قبضہ کرنے کے کسی بھی عمل کو سختی کے ساتھ ناکام بنایا جائیگا ۔
اوراس حوالے سے غیر قانونی تعمیرات اور درخت لگانے پر مکمل پابندی عائد کی جائیگی۔ملاقات میں بندی جکی، اکرو اور ملگزار کے رہائشیوں کے مسائل خاص طور پر ان کے زمینوں کا معاوضہ اور قدیمی راستوں کو بحال رکھنے کے معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر خضدار نے یقین دھانی کرائی کہ اکرو، ملگزار اور بندی جکی کے رہائشیوں کے مسائل اور تحفظات باہمی افہام تفہیم کے ساتھ حل کیئے جائیں گے۔ملاقات میں نیو سبزی منڈی میں ہونے والے الاٹمنٹ اور زمینداروںبکی شکایات کا بھی جائزہ لیا گیا اور طے پایا کہ سبزی منڈی کے مسائل اور زمینداروں کی شکایات سننے کے لیئے چند دنوں کے اندر کھلی کچھری لگائی جائیگی جس میں متعلقہ اداروں اور تمام فریقوں کی موجودگی میں مسائل کا حل نکالا جائیگا۔