تربت: صوبائی مشیر برائے ترقی نسواں ماہ جبین شیران نے کہا ہے کہ خواتین کی فلاح و بہبود اور سماجی سطح پر ان کو بلند معیار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، عوام کی سہولیات کے لیے جتنے ترقیاتی کام کیے بہت جلد میڈیا کے ساتھ جاکر ان کا معائنہ کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچانے کے اصولوں پر کاربند ہے اور تیزی کے ساتھ بہتر انداز میں کام کررہی ہے۔صوبائی حکومت کی ترجیحات میں روزگار کی فراہمی، صحت اور تعلیم کی سہولیات پہنچانا شامل ہے، بارڈر پر ٹوکن سسٹم کا خاتمہ ایک عوامی مطالبہ تھا جس پر عمل درآمد کرکے وزیر اعلی میر قدوس بزنجو نے تاریخی کارنامہ انجام دیا، بارڈر پر پابندی کے بعد آزادانہ تجارتی سرگرمیوں کا براہ راست فائدہ عام لوگوں کو پہنچے گا ۔
جس سے بے چینی اور اضطراب کا خاتمہ ہوسکے گا، انہوں نے کہا کہ اپنی فنڈز سے میں نے سمال واٹر سپلائی اسکیم پروجیکٹ کے تحت یوسی گوگدان اور دیگر علاقوں میں پچیس واٹر سپلائی دیے اسی طرح یوسی گوگدان میں آبنوشی اور زراعت کی بہتری کے لیے گروکی ڈیم تعمیر کرائی جس کا علاقے کو فائدہ پہنچے گا اسی طرح تعلیم کی بہتری کے لیے مختلف گرلز و بوائز اسکولوں میں اضافی کمرے، امتحانی ہال اور ساء س لیبارٹری تعمیر کرائے جبکہ اسکولوں کے گراؤنڈز اور قبرستانوں کو محفوظ بنانے کے لیے چاردیواری اں تعمیر کرا دیں اس کے علاوہ سفری سہولیات کے لیے لنک روڈز اور سڑکوں پر کافی کام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میری ترجیحات میں ترقی نسواں سرفہرست ہے، خواتین کو سماجی سطح پر ایک اہم مقام اور رتبہ دلانے کے لیے کئی منصوبے زیر غور ہیں جن پر بہت جلد عمل کیا جائے گا۔