|

وقتِ اشاعت :   December 2 – 2021

گوادر :  گوادر، مہنگائی کا پارہ چڑھ گیا،اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں،غریبوں کی قوت خرید جواب دے گئی۔ پرائس کنٹرول کمیٹی ندارد تفصیلات کے مطابق سی پیک کے جھومر مستقبل کے معاشی حب گوادر میں مہنگائی نے ڈھیرے ڈال دیئے، اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

جس کی وجہ سے غریبوں کی قوت خرید جواب دے گئی۔اس حوالے سے شہر میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے متحرک نہ ہونے اور روزمرہ استعمال ہونے والے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں جانچ پڑتال نہ ہونے کے سبب غریب صارفین کی زندگی محال ہوگئی ہے۔روز مرہ استعمال ہونے والے اشیاء￿ کی قیمتیں مقرر نہ ہونے کے باعث دکانداروں،ریڈی بانوں نے اشیاء خوردونوش کی من چاہی قیمتیں مقرر کرکے عام شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے۔

اس سلسلے میں شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیاء خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹی کو فحال بنایا جائے۔اور غریبوں کو ریلیف دی جائے۔