|

وقتِ اشاعت :   December 4 – 2021

گوادر:  گوادر میں تعلیمی انقلاب کے بانی شہید سر زاہد آسکانی کی یاد میں دی اویسس اسکول گوادر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے طلبا طالبات اور اساتذہ کرام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اسکول کے طلباء طالبات نے شہید کی ایثال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلبا طالبات و دیگر مقررین نے شہید زاہد آسکانی کی زندگی اور اْن کی تعلیمی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گوادر میں تعلیمی انقلاب لانے میں شہید سر زاہد آسکانی کا ایک اہم اور کلیدی کردار رہا ہے۔

1997 میں انہوں نے پروم جیسے ایک پسماندہ علاقے سے آکر گوادر میں انگریزی زبان کی بنیاد ڈالی اور علاقے کے بچوں اور بچیوں کو تعلیمی کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے اپنی خدمات پیش کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رفیق چاکر، مولانا قاسم صابر، خلیل حسرت، جلیل فیض، نبیل احمد، حفیظ احمد، میڈم نزرانہ، میڈم سمی اور دیگر نے شہید زاھد آسکانی کی تعلیمی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ انسان اپنی مثبت کردار سے اس سماج میں جانا جاتا ہے اور شہید زاہد آسکانی ایک مثبت کردار اور جدوجہد کرنے والے شخص تھے جنہوں نے اپنی جدوجہد اور محنت سے گوادر جیسے ایک پسماندہ علاقے کو تعلیمی لحاظ سے ترقی دی۔