|

وقتِ اشاعت :   December 4 – 2021

پسنی: پسنی گرلز ہائی اسکول کی زیر اہتمام سائنس فیسٹیول، اینڈ ماڈلز ایگزبیشن تقریب کا انعقاد ، تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر پسنی جناب محمد جان بلوچ تھے، جس میں مختلف اسکولوں کے ہیڈ سمیت طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پسنی میں طالبات کی تخلیقی و تحقیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے سائنسی ماڈلز بنوائے گئے۔

جس میں طالبات نے مختلف اقسام کے ماڈل بنائے ، ماحول میں بڑھتی ہوئی آلودگی سے نجات کے ساتھ ساتھ ماحول کو صاف رکھنے سے آگاہ کیا گیا۔طالبات نے سائنس، جفرافیہ سمیت بلوچی ہینڈ کرافٹ و ارکیٹکچیول ماڈلز بھی ہیش کیئے۔ منعقدہ پروگرام کے مہمان خاص اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان بلوچ تھے۔ پسنی گرلز ہائی اسکول کے ہیڈمسٹریس میڈم سمیرہ خالد نے اسسٹنٹ کمشنر پسنی سمیت دیگر مہمانان گرامی کو طالبات کی طرف بنائی گئی مختلف ماڈلز اور ایگزبیشن کا دورہ کرایا اور طالبات نے تفصیل کے ساتھ اپنی تخلیق و تحقیق شدہ ماڈل پیش کیے۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان بلوچ نے مختلف ایگزبیشن ہال کا دورہ کیا اور طالبات کی تخلیق شدہ ماڈلز اور سائنس پریکٹیکل کو سراہا۔

اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان بلوچ نے اسکول انتظامیہ اور طالبات کے اس حوالے محنت اور جانفشانی کی تعریف کی اور طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کے اس پروگرام میں آکر اسکول انتظامیہ کی جانب اس طرح کے تقریب اور طالبات کے اس ٹیلنٹ سے انتہائی متاثر ہوئے۔ مزید انہوں نے کہا کہ ا?ج کی دنیا نہایت تیز رفتاری کے ساتھ ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔ ایک پڑھی لکھی خاتون اس نئے ماحول سے مطابقت پیدا کر سکتی ہے اور اپنا مقصد و مدعا ا?سانی سے دوسرے تک پہنچاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ گرلز اسکول پسنی کے منتظمین، اساتذہ اور طالبات نے اپنی محنت اور زہانت سے آج ثابت کردیاکہ درحقیقت تعلیم ہی وہ زیور ہے جس سے عورت اپنے مقام سے ا?گاہ ہوکر اپنا اور معاشرے کا مقدر سنوار سکتی ہے۔ لڑکوں کے ساتھ لرکیوں کو بھی کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے تعلمی شعبوں کے علاوہ انتظامی شعبوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔