ڈیرہ مرادجمالی: ڈیرہ مرادجمالی منگولی پولیس تھانہ کی حدود میں نئے بائی پاس روڈ کے تعمیراتی کام کے دوران سڑک کنا رے نصب بم دھماکہ تاہم دھماکے میں کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پو لیس کے مطابق ہفتہ کو ڈیرہ مرادجمالی منگولی پولیس تھانہ کی حدودمیں نئے بننے والے بائی پاس روڈ کے تعمیراتی کام کے دوران سڑک کنا رے نصب بم زور دار دھما کے سے پھٹ گیا دھماکے میں کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تعمیراتی مشینری کو جزوی نقصان پہنچا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز سمیت پولیس حکام جائے وقوع پر پہنچ گئے سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کردی واضح رہے کہ چند روز قبل بھی نئے بننے والے بائی پاس روڈ پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہو اتھا۔
جس سے تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والی مشینری کو نقصان پہنچا تھا ۔ عوامی حلقوں کے مطابق منگولی پولیس تھانہ کی حدود میں آئے روز بم دھماکوں اور مین قومی شاہراہ پر رہزنی لوٹ مار موٹر سائیکلیں چھیننے جیسی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیںجو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے سیاسی و سماجی اور عوامی حلقوں نے آئی جی پولیس بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ منگولی پولیس کی حدود میں بم دھماکوں رہزنی لوٹ مار کی وارداتوں کا نوٹس لیکر متعلقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائیںاور ایماندار فرض شناس پولیس آفیسران تعینات کرکے عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔