|

وقتِ اشاعت :   December 11 – 2021

گوادر: عوامی ورکرز پارٹی کے صدر ممتاز بلوچ بزرگ سیاستدان یوسف مستی خان کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست پر گزشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے ان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کر نے کا حکم دیا تھا۔

ضمانتی مچلکہ نامہ جمع کرنے کے بعد ان کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یوسف مستی خان پر 8 دسمبر کو گوادر میں بلوچستان کو حق دو تحریک کے دھرنے میں اشتعال انگیز اور بغاوت پر مبنی تقاریر کے الزام میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے ضمانت کی درخواست گوادر بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کے پینل نے دائر کی تھی۔