اوستہ محمد : اوستہ محمد شہر کے شاہی بازار موبائل فون مارکیٹ میں نامعلوم چوروں نے دوکانوں کے پیچھے سے دیوار کو نقب لگا کر میر صدام حسین جمالی سمیت چار دوکانوں کا قیمتی موبائل اور دیگر سامان سمیت نقدی لیکر رفو چکر ہوگئے۔
تفضیلات کے مطابق اوستہ محمد شاہی بازار رادھا کرشن مارکیٹ میں نامعلوم چور صدام حسین جمالی فرحان عمرانی نظام جمالی کے دوکان کو نقب لگا کر ان کے دوکان سے قیمتی موبائل سمیت دیگر سامان اور نقدی لیکر فرار ہوگئے صبح ہوتے ہی دوکان مالک مارکیٹ پہنچا تو دوکان کی شٹر ٹوٹا ہوا تھا بعد میں پولیس قائم مقام ایس ایچ او محمد خان پہنچ کر نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کر دی۔
اس موقع پر انجمن تاجران (آغارحیم گروپ)کے تحصیل صدر عبدالجبار تنیو ،مغیم جمالی ہوٹل یونین کے جنرل سیکرٹری وڈیرہ شکیل احمد اوستو موقع پر پہنچے اور اس واردات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ پولیس تاجر برادری کو تحفظ دینے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہیں اور انہوں نے آئی جی پولیس کوئٹہ ڈی آئی جی نصیر آباد سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پولیس موبائل فون مارکیٹ کے دوکانوں سے چوری شدہ سامان برآمد کیا جائے۔