|

وقتِ اشاعت :   December 15 – 2021

قلات:  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اس میں کو ئی شک نہیں کہ بلوچستان کو اس کے حقوق سے محروم رکھا گیا ہیں پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان کے عوام کو حقوق دیکر ان کی مایوسی ختم کریں گی 18ویں ترمیمی بل کے زریعہ ہم نے تمام صوبوں کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کردیا قلات بلوچستان کا دل تاریخی اور قدیم شہر ہے اسکی پسماندگی کی کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔

ملک کو درپیش چلنجز سے پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہائوس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزئی رہنماء فرزند قلات سردار زادہ نعیم جان دہوار سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی سابق سینیٹر میر حسین بخش بنگلزئی و دیگر پارٹی عہدیداراں و رہنماء موجود تھے سردار زادہ نعیم جان دہوار نے سابق صدر آصف علی زرداری کو بلوچستان بالخصوص قلات کے عوام کو درپیش مسائل اور پسماندگی سے آگا کیا۔

جس پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی وسابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اس میں کو ئی شک نہیں کہ ملک کی تعمیر ترقی میںبلو چستان کا بہت بڑا حصہ ہے مگر افسوس کہ بلوچستان کو اس کی قربانیوں کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں دیا گیا سوائے پسماندگی اور غربت کے، پا کستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں بلوچستان کے لوگوں کے لیے تھوڑا بہت جو کیا وہ نواب نوروز خان زرک زئی کے پیسنے کے ایک قطرے کے مقابلے میں بھی نہیں آتے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ قلات سمیت بلوچستان کی ترقی کے لیے ہمیں اقدامات اٹھانے ہو نگے جس کے لیے بلوچستان کا دورہ ناگزیر ہو چکا ہے بہت جلد بلوچستان کا دورہ کرونگا ۔انہوں نے کہا کہ آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے اقتدار میں آکر بلوچستان سمیت تمام صوبوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بہترین پالیسی وضع کی جائے گی۔

جبکہ قلات کو اس کی تاریخی اہمیت کے مطابق اہمیت اور ترقی دی جائے گی جبکہ بلوچستان کے ساحل وسائل پر یہاں کے لوگوں کا پہلا حق ہو گا پورے بلوچستان میں جہاں جہاں پانی کا مسلہ ہے وہاں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بائیس کروڑ عوام کی امیدیں پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں پیپلز پارٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔