|

وقتِ اشاعت :   December 26 – 2021

تفتان :  اسلام آباد سے چلنے والی اسپیشل گڈز ٹرین تفتان بارڈر سے ایران روانہ کردیا گیا ، افتتاحی تقریب کے پاکستانی قونصل جنرل عبدالجبار نے ٹرین کو ایران روانہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب پاک ایران بارڈر راہداری گیٹ کے مقام منعقد ہوا ایرانی حکام کی بھی شرکت کی ۔

اسلام آباد سے چلنے والی اسپیشل گڈز ٹرین گزشتہ روز پاک ایران سرحدی شہر تفتان پہنچ گئی تھی 1990 کلومیٹر کا سفر طے کرکے اسپیشل ٹرین تفتان ریلوے اسٹیشن پہنچی تھی اسپیشل ٹرین ٹوٹل 13بوگیوں ہر مشتمل ہے جسکے 8 بوگیوں میں پاکستان کی مشہور گلابی نمک لوڈ ہیں۔ مزکورہ ٹرین ایران کے سرحدی شہر زاہدان تک جائے گی جہاں سے اس پر لدے مال کو ایک دوسرے ٹرین سے استنبول روانہ کیا جائیگا۔ اس ٹرین کے چلنے سے ملکی معیشت میں اضافہ ہوگا تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا۔

پاک ایران بارڈر پر قانونی کاغزی کارروائی کے بعد آج بروز اتوار پاکستانی قونصل جنرل عبدالجبار نے راہداری گیٹ تفتان کے مقام پر اسلام آباد سے چلنے والی آء ٹی آء گڈز اسپیشل ٹرین کا افتتاح کرکے استنبول کیلیئے روانہ کردیا افتتاحی تقریب ایرانی ریلوے کے سربراہ توسلی رحیم زادہ، پاکستانی قونصل آفیسر منظور احمد خان و دیگر پاکستانی اور ایرانی حکام شریک تھے۔ ایران میں داخل ہوگی ٹرین کے ساتھ ایس ایچ او سمیت ریلوے پولیس کے پانچ اہلکار ہمراہ ہیں اور ایف سی تفتان رائفلز کے جوانوں کی جانب سے سیکیورٹی انتظام کیا گیا ہے۔