|

وقتِ اشاعت :   December 28 – 2021

پنجگور :  پنجگور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کی طرف سے پنجگور میں پی آئی اے سروس کی بندش کے خلاف پارٹی کے ضلعی سکریٹریٹ سے ایک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جو پنجگور کی اہم شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر آکر ایک جلسہ کی شکل اختیار کرگئی۔

ریلی کی قیادت بی این پی عوامی کے مرکزی لیبر سیکرٹری نوراحمد بلوچ ضلعی صدر نثار احمد بلوچ جنرل سکریٹری ظفر بختیار مرکزی اسپورٹس سکریٹری رحمدل بلوچ مرکزی کمیٹی کے رکن شکیل احمد قمبرانی حاجی آصف مجید میر سلیمان سدوزئی محمد زمان بلوچ نورسرور لالہ نظام جان حاجی محمد اکبر نے کی ریلی میں ضلع بھر سے ہزاروں سیاسی کارکنوں اور شہریوں نے شرکت کی اور پنجگور میں پی آئی اے کی سروس کی بندش کی مذمت کی اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے بی این پی عوامی کے مرکزی لیبر سیکرٹری نوراحمد بلوچ ضلعی صدر نثار احمد ،شکیل احمد قمبرانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور ایک بین الاقوامی روٹ ہے۔

یہاں سے روزانہ ملکی خزانے میں کروڑوں روپے ٹیکسز کی مد میں جاکر جمع ہوتا ہے 2 فروری 2020 سے پنجگور کے لئے پی آئی اے کی سروس بغیر کسی وجہ کے بند کردی گئی ہے جس سے پنجگور کے عوام کسی ایمرجنسی میں بھی پی آئی اے کی سروس اور سہولتوں سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور بین الاقوامی روٹ پر واقع ہے یہاں کے ریڈارسسٹم سے روزانہ سینکروں انٹرنیشنل پسنجر اور کارگو جہازیں گزرتی ہیں جس کی آمدنی کروڑوں ڈالر میں ہے اس کے باوجود پنجگور کے عوام کو ہوائی سفر کی سہولتوں سے محروم رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور جیسے ایک آمدنی والے ائیرپورٹ کو عوام کے لیے بند کرکے زیادتی اور ناانصافی کی انتہا کردی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجگورمیں 1965 کو باقاعدہ پی آئی اے کی سروس کا آغاز ہوا تھا جہاں سے روزانہ کراچی تربت اور کویٹہ کے لیے فلائیٹ ہوا کرتی تھیں انہوں نے کہا کہ ایک انتہاہی اہمیت کے حامل ائیرپورٹ سے عوام کے لیے ہوائی سفر کی سہولت ختم کرنا ماورائے آئین وقانون اقدام ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس عوامی نوعیت کے مسلے پر فوری طور پر توجہ دے اور پنجگور ائیرپورٹ سے جہازوں کی سروس بحال کردے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی پنجگور کے عوام کی مشکلات کے پیش نظر جہدوجہد جاری رکھے گا بجلی بارڈر اور دیگر مسائل پر وقتاً فوقتاً احتجاج کرتے آرہے ہیں اور آئینی فورمز پر بھی پنجگور کا کیس بہتر اور جامع انداز میں پیش کرچکے ہیں بعد ازاں بی این پی عوامی کے ضلعی صدر نثار احمد بلوچ نے ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی کو جہازوں کی بندش کے حوالے سے ایک تحریری یادداشت پیش کی ۔