کوئٹہ: بلوچستان سے خواتین کو صحافت میں آکر صوبے کی آواز بننا چاہیے ، صوبہ بلوچستان کو مین اسٹریم میں لانے کیلئے صحافت اہم ترین شعبہ ہے ” یہ بات سینئر بیوروکریٹ سیکریٹری بلوچستان دوستین جمالدینی نے کوئٹہ میں ویمن میڈیا سینٹر کے زیرِاہتمام پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کے پہلے روز کہی۔
دوستین جمال دینی کا مزیدکہنا تھا کہ کوئٹہ کی تاریخ بلوچستان کا اہم تاریخی حصہ ہے صحافت اور علم و ادب اس کی اہم تاریخ ہے صحافت سچائی کی آواز ہے، سیاست معیشت ٹیکنالوجی تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں اسپیشلائز کی اہمیت بڑھ رہی ہے ،صحافت میں اسپیشلائزیشن اہم ضرورت ہے کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی ۔
اس تربیتی نشست کا موضوع “آزادی اظہارِ رائے اور ریلائبیلیٹی آف ڈیجیٹل میڈیا لینڈاسکیپ” تھا۔ جس میں خواتین صحافیوں اور شہر کی بڑی جامعات کی طالبات نے حصہ لیا۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد میڈیا سے منسلک طالبات کی تربیت اور عملی میدان میں آنے کے مواقع فراہم کرنا تھا تاکہ دیگر شعبہ جات کی طرح صحافت میں بھی خواتین صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا لوہا منوا سکیں۔اس ورکشاپ کا آغاز 27 دسمبر 2021 کو ہوا جو کہ 31 دسمبر 2021 تک جاری رہے گی۔