|

وقتِ اشاعت :   December 31 – 2021

تربت: اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ طارق حسین نے بلیدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سراج صالح کے قتل میں نامزد دو ملزمان کو ڈپٹی کمشنر کیچ کی ہدایت پر گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی ڈپٹی کمشنر کیچ نے خصوصی احکامات دیے ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر لیویز فورس ملزم کمبر ولد حاجی حسن کی گرفتاری کے لیے فورس کو متحرک کردیا گیا بہت جلد انہیں بھی حراست میں لیا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ نے مذید کہا کہ بلیدہ گلی میں 25 دسمبر کی رات قتل کا واقعہ پیش آیا جب ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر نوجوان سراج ولد صالح کو قتل کردیا، لیویز فورس اسی دن سے قتل کی وجوہات جاننے اور ملزمان کی شناخت و گرفتاری کے لیے کوشش کررہی تھی،

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کیچ کی حسین جان بلوچ نے بھی خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے فیملی کی طرف سے نامزد تینوں ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے واضح احکامات جاری کیے تھے،

لیویز فورس نے گزشتہ روز ایف آئی آر میں نامزد دو ملزمان جہان زیب ولد عبدالواحد سکنہ سلو اور شاہ میر ولد کریم بخش سکنہ گلی بلیدہ کو ایک کامیاب آپریشن کے دوران گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد تیسرے ملزم کو بھی حراست میں لیا جائے گا۔