|

وقتِ اشاعت :   June 27 – 2015

گوادر : جیونی میں پانی اور بجلی کے خلاف بی این پی عوامی اور بی این پی کی جانب سے تیسرے روز بھی شٹرڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال اور میونسپل کمیٹی جیونی آفس کو تالا لگا کر بند کرکے دھرنا دیا گیا تفصیلات کے مطابق جیونی گوادر میں ہر پندرہ دن بعد ایک گھنٹہ کیلئے پانی سپلائی کی جاتی ہے جبکہ روزانہ طویل لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جیونی کے عوام اور سیاسی پارٹیوں کی جانب سے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور کیسکو کے ذمہ داران کو متعدد بار آگاہ کیا گیا لیکن مذکورہ بالا ادارے اپنی ذمہ داریوں کو سنبھانے کیلئے قاصر ہیں عوام اور سیاسی پارٹیاں تنگ آکر انہوں نے احتجاج کاراستہ اپنا لیا پچھلے تین دنوں سے بی این پی عوامی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے پانی کی قلت اور اٹھارہ گھنٹے بجلی بحالی کیلئے کوسٹل ہائی وے گنز کراس کو بند کرکے تمام ٹریفک کیلئے سڑکو بند کردیا گیا جمعہ کے روز عوام اور سیاسی جماعتوں نے میونسپل کمیٹی جیونی کے آفس کو تالا لگا کر بند کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا احتجاجیو ں نے خطاب کرتے ہوئے بی این پی عوامی و بی این پی کے رہنما ایڈووکیٹ سعید رفیق اکرم حیات طارق محمد حاجی یعقوب کلمتی نے کہا ہے کہ کیسکو اور محکمہ پبلک ہیلتھ اپنا قبلہ درست کریں اس بابرکت مہینے میں عوام کو تنگ کرنا چھوڑ دیں انہوں نے کہاکہ جیونی کی تاریخ کو دوبارہ دھرانے کی کوشش کی جارہی ہے اس دورمیں بھی عوام الناس پانی کیلئے سڑکوں پر آگے تھے لیکن بدقسمتی سے انہیں پانی کی جگہ گولی کھانی پڑی ار وہ جام شہادت نوش کرگئے انہوں نے کہاکہ ایکسوں صدی میں بھی جیونی کے عوام پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں انہوں نے کہاکہ کیسکو نے بھی بدمعاشی شروع کردی عوام کو اس بابرکت مہینے میں ناجائز وغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے عزاب کا سانا کرنا پڑرہا ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے صبر کو مزید نہ آزمائیں جیونی میں سابقہ 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کو بحال کیا جائے اور جیونی شہر میں ہر پانچ دن بعد پانی مہیا کیا جائے بصورت دیگر تمام تر ذمہ دار ی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے ۔