پسنی: اسسٹنٹ کمشنر پسنی نے پسنی سٹی سمیت ملحقہ علاقوں کا معائنہ کیا اور ممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا ، اس سلسلے میں انہوں نے شہر میں نکاسی آب کے حوالے مختلف علاقوں کا معائنہ کیا اور مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے لیئے میونسپل کمیٹی کے عہدیداروں کو سہولیات فراہم کی۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان بلوچ نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر پسنی سٹی سمیت۔مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور علاوہ ازیں شہر میں نکاسی آب کے حوالے ہونے والے کاروائیوں کا جائزہ لیا اور متاثرین میں امدای سامان تقسیم کی.
پسنی تھانہ وارڈ جہاں متعدد گھرانے زیر آب آگئے ہنگامی بنیاد پر لیویز اہلکاروں سمیت علاقے میں نکاسی آب سمیت بحالی کا کام شروع کیا جو اس وقت بحال ہوچکا ہے۔ واضع رہے کہ حالیہ بارشوں میں نلینٹ اور کپر کے مقام پر بندات ٹوٹنے کی وجہ سے پسنی ٹو گوادر سمیت ملعقہ علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان بلوچ نے ڈی سی گوادر جمیل احمد کی ہدایت پر فوری طور بزات خود لیویز اہلکاروں کے ساتھ ملکر زمینی رابطہ بحال کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان بلوچ نے منڈی کے علاقے میں متاثرین میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا جس پر علاقے کے لوگوں نے اس کے اس بروقت کاروائیوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پسنی سٹی سمیت گردونواع کے کے دیہاتوں کو مانیٹر کیا جارہا ہے تاکہ وقتی طور پر انہیں ریلیف اور امداد مہیا کیا جاسکے۔