نوشکی : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر میر خورشید احمد جمالدینی نے میڈیا نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کی ساحل ووسائل کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت سیاسی وجمہوری انداز میں جدوجہد کررہی ہے ، بلوچستان کے گیس ، بجلی ، سونے کے ذخائر اور گوادر ساحل کو بلوچستان کے عوام کے مرضی کے بغیر دیا گیا اور ان سے بلوچستان کے عوام کو کوئی فایدہ نہیں پہنچ رہا ہے ۔
ملک کے دیگر صوبوں کی حالت زار بدل رہی ہے مگر بلوچستان کے باسی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہوچکے ہیں ۔ ریکوڈک کے معاملے پر بی این پی خاموش نہیں بیٹھے گی، ریکوڈک کے فیصلے ڈرائنگ رومز ،بند کمروں اور ان کیمرہ بریفنگ کے زریعے نہیں کیا جاسکتا ، ریکوڈک کے معاملے اور اصل حقائق کو کوچستانیوں کے سامنے لایا جائے، تاکہ اس دھرتی کے ہر باسی کو معلوم ہوسکیں ۔ بند فاعلوں کے زریعے ریکوڈک اور بلوچستان کے دیگر وسائل کو فروخت کیا گیا اور کبھی کبھار ملک کا وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ریکوڈک کے سونے کے زریعے ملک کے قرضوں کو ختم کیا جائے گا جب کہ ریکو ڈک کے وسائل پر پہلا حق بلوچوں اور بلوچستانیوں کا ہے، اٹھاوریں ترمیم کے بعد وسائل کے اختیار صوبوں کو جاتا ہے ۔
بلوچستان اتنا لاوارث نہیں کہ انکے مال ومڈی کو کوڈی داموں فروخت کیا جاسکے، انہوں نے انہوں نے کہاکہ بی این پی پر ہمیشہ ترقی مخالف ہونے کا الزام لگایا گیا،بی این پی ترقی کی مخالف نہیں،ترقی بلوچستان کے لوگوں اور صوبے کیلئے بی این پی چاہتی ہیں انہوں نے کہاکہ 1952 سے بلوچستان سے گیس دریافت کی گئی،بلوچستان 46 فیصد ملک کو گیس سپلائی کرتا آج یہاں گیس 15 فیصد رہ گئی،بلوچستان کو گیس کی رائیلٹی بھی پوری نہیں دی جاتی،رائیلٹی بھی خیرات کی طرح دی جاتی ہیچند ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز کے علاوہ بلوچستان اپنی پیدا کردہ گیس سے محروم،سیندک میں روزگار مہیا کرنے کے بجائے وہاں کے معدنیات کو لوٹا گیابلوچستان کے معدنیات سے ملک کے دیگر حصوں نے ترقی کی۔
سی پیک ترقی کا نہیں لوٹ مار کا منصوبہ ہے,اربوں روپے لگانے کے باوجود گوادر میں ترقی نہیں ہوئی، آج بھی گوادر کے عوام ترقی سے محروم ہے ، تعلیم ،صحت روزگار اور پانی کی نعمت سے محروم ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا مرکزی کونسل سیشن 22تا 24 جنوری بیاد راہشون سردار عطا اللہ مینگل سنگ میل ثابت ہوگا ، کونسل سیشن سے بلوچستان کے عوام نے بہت سے امیدیں رکھی ہے ، بی این پی کونسل سیشن کے بعد بی این پی اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گا۔ پارٹی کارکنان راہشون سردار عطا اللہ مینگل کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔