|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2022

کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو خواتین جھلس کر زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مشرقی بائی پاس پر بھوسہ منڈی کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا۔

دھماکے میں دو خواتین جھلس کر زخمی ہوگئیں، زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلکس اسپتال کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ تین روز کے دوران گیس لیکیج کے باعث دھماکوں کے تین واقعات میں 13 افراد جھلس کر زخمی ہوچکے ہیں۔