|

وقتِ اشاعت :   January 8 – 2022

پسنی:  رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی، ثناء بلوچ ، کمشنر مکران شبیر مینگل اور اور ڈپٹی کمشنر گوادر جمیل احمد نے بلدیہ کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ہڑتال ختم کرا دی، ایک ہفتے کے اندر ڈیلی ویجز ملازمین کے تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنایا جائے گا اور انکی مستقلی کیلئے اسمبلی فلور پر آواز اٹھایا جائے گا،بلوچستان بھر کے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کیلئے اسمبلی فلور پر قرار داد جمع کرائینگے۔

بی این پی کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ اور میر حمل کلمتی کی احتجاجی ملازمین اور صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں سے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ایم پی اے میر حمل کلمتی، بی این پی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ، کمشنر مکران شبیر احمد مینگل، ڈپٹی کمشنر جمیل احمد پسنی پہنچ گئے جنہیں اسسٹنٹ کمشنر آفس پسنی میں نقصانات اور نکاسی آب کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان بلوچ اور چیف آفیسر مندوست بلوچ نے بریفنگ دی اس موقع پر ایم پی اے میر حمل کلمتی نے میونسپل کمیٹی کو چار جنریٹرز اور اور پائپ مہیا کرنے کا اعلان کیا اور متعلقہ محکمہ اور انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ تین دن کے اندر پسنی شہر کے نکاسی آب کو یقینی بنائی جائے اور لوگوں کے گھروں اور علاقے میں نکاسی آب کے عمل کو مزید تیز کیا جائے تاکہ ان علاقوں میں ہونیوالے نقصانات کا صحیح تخمینہ لگا کر رپورٹ مرتب کیا جاسکے۔

اس موقع پر انہوں نے تنخواہوں کے بندش کی وجہ سے ہڑتال پر بیٹھے بلدیہ کے ڈیلی ویجز ملازمین سے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کے تنخواہوں کی بندش کا مسئلہ پورے بلوچستان میں ہے جنہیں ایک ہفتے تک حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور انکی مستقلی کے لیے اسمبلی فلور میں آواز اٹھائیں گے اور بلوچستان بھر کے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کیلئے اسمبلی میں قرارداد بھی جمع کرائیں گے جس پر میونسپل کمیٹی پسنی کے ملازمین نے حکومتی وفد پر اعتماد کا اظہار کرکے اپنا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا اس موقع پر کمشنر مکران شبیر احمد مینگل،ڈپٹی کمشنر گوادر جمیل احمد نے بھی انھیں یقین دہانی کرائی علاؤہ ازیں ایم پی اے میر حمل کلمتی نے پسنی پریس کلب میں میٹ دی پریس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جن علاقوں کے رابطے منقطع ہوگئے ہیں ان پر بحالی کا کام جاری ہے اور جن علاقوں میں سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں وہاں پر آرمی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ریلیف پہنچا رہے ہیں اس موقع پر انہوں نے کمشنر مکران کو کلانچ، کلگ اور دیگر علاقوں کی سڑکوں کی بحالی کے لیے تین بلڈوزروں کی فراہمی کی ہدایت بھی جاری کی رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے صحافیوں کو بھی کہا کہ وہ مسائل کو اجاگر کریں۔

تاکہ انھیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کا شکریہ کرتے ہیں کہ انہوں نے تحصیل گوادر اور پسنی کو آفت زدہ قرار دیا انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بارش سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا کام جلدی سے مکمل ہو تاکہ لوگوں کی معمولات زندگی دوبارہ معمول پر آجائے دریں اثنا میر حمل کلمتی نے خواتین سے بھی ملاقات کی اور اْنکے مسائل سنے اور انھیں یقین دلایا کہ اْنکی ہرممکن مدد کی جائے گی ،میر حمل کلمتی،ثناء بلوچ،کمشنر مکران شبیر احمد مینگل،ڈپٹی کمشنر گوادر جمیل احمد،ایکسئین شکیل بلوچ،اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان بلوچ,بی این پی کے رہنما قاسم دشتی اور سید معیارجان نوری بھی اْنکے ہمراہ تھے۔