|

وقتِ اشاعت :   June 29 – 2015

ڈیرہ اللہ یار : ڈیرہ اللہ یار سندھ بلوچستان کے سرحدپٹی گاؤں سونا خان کے قریب ریلوے ٹریک کو اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ریلوے ٹریک پر نصب دھماکہ خیزموادکوسیکورٹی فورسزاورپولیس نے ناکارہ بنا دیا تفصیلات کے مطابق:۔سندھ بلوچستان کے سرحد ی پٹی گاؤں سونا خان کے مقام پر نامعلوم ملزمان نے لاہور سے کو ئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو اڑانے کی کو شش کو سیکورٹی فورسزنے ناکام بنا دی خفیہ اطلاع ملنے پرسیکورٹی فورسزاورپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے گاؤں سونا خان کے قریب ریلوے ٹریک پرنصب 5سے7کلووزنی بم برآمدکرکے ناکارہ بنادیاتخریب کاروں کی جانب سے جعفرایکسپریس ٹرین کونشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی تھی اطلاع ملنے کے بعد جعفر ایکسپریس ،بولان میل اور نواب اکبر بگٹی ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا دوسری جانب پولیس اورسیکورٹی فورسزنے ریلوے ٹریک پر نصب دھماکہ خیز مواد کو ناکام بنادیااور بم ڈسپوزل اسکواڈنے ٹریک کوکلیئرکرکے سندھ پنجاب سے بلوچستان جانے والی ٹرینوں کی آمدورفت کوبحال کردی۔