|

وقتِ اشاعت :   January 9 – 2022

ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں سردی کی شدت میں مسلسل اضافے اور گیس پریشر کی کمی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بعض علاقوں میں بجلی کی اضافی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے بارش اور سردی کی شدت میں اضافے سے سرکاری اور نجی اسکول موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر کھلتے ہی دوسرے روز دو دن کے لیے مزید بند کر دیئے گئے.

شہری علاقوں میں گیس ناپید ہونے اور بعض مقامات پر پریشر کی کمی کے باعث شہریوں نے لکڑی اور گوبر کا استعمال شروع کردیا امور خانہ داری کے وقت گیس پریشر میں کمی اور بندش سے مشکلات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے سردی کی شدت سے بچنے کے لیے چائے خانوں پر شہریوں کا رش بڑھ گیا جبکہ گرم کھانوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے انڈے سوپ مونگ پھلی کا استعمال بڑھ گیا۔