کو ئٹہ : وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں موجودہ صوبائی حکومت کی ایک اور اہم پیشرفت ۔بلوچستان پولیس میں ڈی ایس پی کی 43 خالی آسامیاں بھرتی کے لیۓ بلوچستان پبلک کمیشن سروس کمیشن کو بھجوادی گئیں
20 سال کے عرصہ میں پہلی مرتبہ ڈی ایس پی کی آسامیوں پر کمیشن کے زریعہ براہ راست بھرتی کی جاۓ گی۔کمیشن کو دس دن کے اندر آسامیاں مشتہر کرنے کی ہدایت صوبے کے باصلاحیت نوجوانوں کو میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر پولیس میں باعزت و باوقار روزگار کے حصول کا موقع ملے گا۔