|

وقتِ اشاعت :   January 11 – 2022

گوادر: کسٹمز گوادر کی کھلے سمندر میں بڑی کاروائ  کسٹمز گوادر کا کھلے سمندر میں غیر ملکی شراب کے خلاف بڑی کاروائی ۔
70 میلن مالیت کے غیر ملکی قیمتی شراب کی کھیپ برآمد۔ کاروائ میں کسٹم گوادر کی معاونت پاکستان نیوی نے کی لسبیلہ ساحلی علاقے وندر ڈام کے کھلے سمندر میں کشتی سے 4 ہزار 600 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کی،کاروائی میں پانچ اسمگلر گرفتار کرلیے ،اسمگلرز، شراب کی یہ کھیپ بیرونی ملک سے پاکستان اسمگلنگ کررہے تھے ،برآمد شراب کی مالیت 7 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے,

کلیکٹر کسٹم گوادر چودھری جاوید نے میڈیا کو بتایا کہ کاروائ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی اور جس کے لیے کسٹمز حکام کئ دنوں سے ریکی کر رہے تھے۔ اور اس عمل میں پاکستان نیوی کے اہلکار بھی بڑی مستعدی سے شریک رہے۔واضح رہے جب سے کلیکٹر گودار چودھری جاوید نے چارج سنبھالہ ہے گودار کلیکٹریٹ نے شراب سمعیت منشیات کے کئ بڑی کاروائیاں کی ہے۔

چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان محمد صادق اور کلیکٹر کسٹمز چودھری جاوید نے ایڈیشنل کلیکٹر کامران علی رانا، ڈپٹی کلیکٹر فرحت اللہ خان ، سپرنٹنڈینٹ نثارشیخ، اور ٹیم کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی۔