|

وقتِ اشاعت :   January 13 – 2022

تربت: کمشنر مکران شبیر ا حمد مینگل نے ریڈیو پاکستان تربت کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے ریڈیو کے مختلف شعبہ جات کا معائینہ کیا ، اس موقع ریڈیو کے ڈائریکٹر عبدالحمید شاکر سمیت دیگر نے انہیں ریڈیو سے متعلق بریفنگ دی ، اس موقع پر کمشنر مکران نے کہا کہ ریڈیو کی اہمیت اور افادیت سے انکار ممکن نہیں ، انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان تربت نے خطے میں ثقافتی، لسانی ترقی و ترویج اور عوامی مسائل کے حل میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریڈیو وہ ادارہ ہے جہاں چیزیں مصدقہ ہوتی ہیں اور یہ سوشل میڈیا سے ہزار درجہ بہتر ادارہ ہے اور اسے پروموٹ کر نا ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ ریڈیو کے مسائل کو حل کرنے میں اپنی تمام تر کاوشیں بروے کار لائینگے ، کمشنر مکران نے کہا کہ ریڈیو پاکستان تربت وہ ادارہ ہے جہاں عظیم شخصیات جنم لے چکی ہیں اور ان کی پوری تاریخ ریڈیو میں محفوط ہے اور یہ چیز ریڈیو کو دوسرے اداروں سے یکسر منفرد بناتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ریڈیو کے مسائل فوری حل کرنے کیلئے اپنی تما تر کاوشیں بروئے کار لائینگے ، اس موقع کمشنر مکران نے ریڈیو کے پروگرام میں اپنے تاثرات بھی دیے اور ریڈیو پاکستان تربت کو اور زیادہ مفید بنانے کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔