خاران: خاران طلباء کا ایم پی اے اسکالر شپ کے غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاجی جلسہ مظاہرہ سٹرک بلاک دھرنا احتجاجی ریلی خاران طلباء کمیٹی نے ایم پی اے خاران اسکالر شپ کی غیر منصفانہ تقسیم اور غریب طلباء کو نظر انداز کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی بازار میں احتجاجی جلسہ کیا جبکہ چیف چوک میں مین سڑک کو گھنٹوں بلاک کر کے دھرنا دیا گیاایم پی اے کے خلاف نعرہ بازی کی گئی، احتجاجی جلسہ سے طالب علم رہنماؤں طاہر بلوچ عامر عزیز بی این پی کے ندیم بلوچ نیشنل پارٹی کے غلام نبی سیاپاد سماجی رہنما محمد یونس محمد حسنی حاجی میر محمد عارف نوشیروانی غنی حسرت و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم پی اے اسکالر شپ میں خاران کے غریب حقدار ریگولر طلباء کے ناموں کو نکال کر ایم پی اے اور پرنسپل کے رشتہ داروں سفارشی اور من پسند لوگوں کے نام شامل کر کے لاکھوں روپے کے چیک جاری کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک طلباء کوا سکالر شپ جاری نہیں کیا جائے گا طلباء کا احتجاج جاری رہے گا جلسہ سے سیاسی پارٹیوں بی این پی نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلباء کے اسکالر شپ کی غیر منصفانہ تقسیم اور من پسند افراد کو لاکھوں روپے نواز نے کے خلاف طلباء کے ساتھ ہیں