|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2022

تربت: کاروان حاجی اکبر آسکانی کے سینئر ممبران کا ایک اہم اجلاس محمد الیاس آسکانی کی صدارت میں آسکانی ہاؤس تربت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ممبران نے حلقہ تمپ-ناصرآباد میں صوبائی وزیر برائے فشریز اور لائیواسٹاک میر حاجی اکبر آسکانی کے فنڈز سے جاری عوامی اسکیمات اور ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا بغور جائزہ لیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ صوبائی وزیر حاجی اکبر آسکانی کی کوششوں سے حلقے کی خوشحالی کے لیے سینکڑوں ترقیاتی اسکیمات بلاتعطل جاری ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ مختلف یونین کونسلوں میں متعدد ترقیاتی منصوبے زیر تکمیل ہیں۔اجلاس میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ علاقے کے عوام ان منصوبوں سے حد درجہ مطمئن ہیں کہ انکے ووٹ پچھلے ادواروں کی طرح اس دفعہ رائیگان نہیں گئے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ علاقے کے عوام اپنے بیباک قومی رہنما حاجی اکبر آسکانی کی ان ترقیاتی اسکیمات سے بہت خوش ہیں۔اجلاس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا گیاکہ علاقے میں آئندہ کس قسم کی ترقیاتی اسکیمات شروع کی جائیں کہ جس سے علاقے کے عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔

اجلاس میں محمد الیاس آسکانی۔ناکو عصا۔محمد امین قریش۔ماجد شاہ۔سیف قاضی۔رفیق احمد۔محمد نبیل۔مراد آسکانی۔حمل آسکانی۔محمد عصا اسکانی۔مسعود جلیس۔مستری پشمبے۔عبدالغفور۔رسول بخش تگرانی۔کامریڈ رسول بخش۔اسلام رفیق۔معراج اسد۔بوہیر عصا۔مسلم اسماعیل۔عمر عثمان اور دیگر نے شرکت کی۔