|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2022

دالبندین : ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکٹر منصور احمد بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد عرفان خلجی نے کیو آر ایف انچارج دفعدار شیر علی سنجرانی و لیویز نوجوانوں کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرکے فائرنگ تبادلے کے بعد چار ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے وارداتوں میں استعمال ہونے والی پک اپ گاڑی برآمد کر لی۔

چاغی پولیس کے حوالے کردیا واضح رہے گزشتہ دنوں چھ گاڑیوں کو گن پوائنٹ پر چوری کرکے لے گئے تھیاسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد عرفان خلجی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چور اور ڈاکوؤں کیلئے علاقے میں کوئی جگہ نہیں عوام کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے امن کی فضاء کو بہتر کرنے کیلیے کسی قسم کی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے جتنے بھی چوری کی واردات ہوئی ہے۔

چوری ڈکیتی میں ملوث ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری رہیگا اور انکو نہیں چھوڑا جائیگا واضح رہے چاغی لیویز فورس نے اس سے پہلے بھی ایسے وارداتوں کے بعد فوری کامیاب کاروائی کی اور کرکے چلے آرہے ہیں لیویز نوجوان ہر لمحات علاقے اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلیے الرٹ رہیں گے۔