خضدار: کھڈنی سے تعلق رکھنے والے مولوی علی اکبر خدرانی، منیراحمد خدرانی، محمدعیسی اور عبدالعزیز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ان کی آبائی ایک قطع ارض کھڈنی میں واقع ہے لیکن اس زمین پر ڈھلوجو قبیلہ تعلق رکھنے والے کچھ باثرافراد نے قبضہ جمایاہے، مذکورہ زمین کا تنازع جب سابق ڈپٹی کمشنر عبدالوحید شاہ کے دور میں شروع ہوا تو انہوں نے دونوں فریقین کو بٹھایا کوائف اور دلائل سننے کے بعد ہمارے حق میں فیصلہ صادر کیا۔
مگر اس فیصلہ پر عمل کرنے کے بجائے ڈھلوجو قبیلہ زمین پر بدستور قابض رہے، اس کے بعد فیصلہ شریعت میں کیاگیا جوکہ ہمارے حق میں ہوگیا اس فیصلہ سے بھی انہوں نے روگردانی کی جس کے بعد معاملہ وڈھ انتظامیہ کے سپرد ہوا انہوں نے کافی غوروخوض کے بعد فیصلہ ہمارے ہی حق میں دیدیا لیکن تاحال وہ بضد ہیں اور ہمیں بزور طاقت ہماری زمین سے بیدخل کرنے کی کوشش میں ہے۔
کیونکہ انہیں کچھ افراد کی حمایت حاصل ہے جس کی بنا ہمارے اوپر عرصہ تنگ کیاجارہاہے، ہمارے ایک فرد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایاگیا اور جب اسے اسپتال بغرض علاج لیجایاگیا تو ان کی جانب فون پر دھمکی ملی کہ دیگر کا بھی حشر ایسا ہی ہوگا، ہم حکام بالاسے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان عناصر کے خلاف فوری کارروائی کرکے ہمیں انصاف فراہم کریں