سوراب: صوبائی مشیر وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب زادہ میر نعمت اللہ خان زہری کے سربراہی میں میروانی قبائل اور ریکی قبائل کے درمیان جاری تنازعہ کے حل کے لیے زہری ہاؤس طارق روڈ میں جرگہ منعقد ہوا۔
دونوں فریقوں کے بیانات سن کے بعد نواب زادہ میر نعمت اللہ خان زہری اور ثالثین سید حفیظ شاہ،مولوی عبدالحکیم مینگل،حاجی عبدالواحد ہارونی،ٹکری حبیب اللہ مڑداشہی،میر عبدالحمید ہارونی اور حاجی عبدالغفور ریکی نے تنازعے کا حل شریعت محمدیﷺ کے ذریعے کرنے پر متفق ہوگئے۔
محسن شہید سکندر آباد سوراب نواب زادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے کہا کہ سوراب میرا گھر ہے۔اس میں رہنے والے تمام قبائل میرے دل کے بہت قریب ہے۔
ان کے قبائلی تنازعات سمیت تمام مسائل کا حل اپنا فرض عین سمجھتا ہوں۔اس موقع پہ ڈاکٹر عبدالواحد میروانی،چیرمین عنایت میروانی، میر رزاق زہری،ٹکری صالح میروانی، میر نور احمد ریکی، چیر مین محی الدین بلوچ،رئیسں قاسم میروانی،حاجی علم خان میروانی، رمضان ریکی،محمد کریم میروانی،رئیس حبیب میروانی،حاجی اسماعیل ریکی، قدیر میروانی،ڈاکٹر بشیر میروانی،عبدالمنان ریکی،شاہ جی ریکی، ابراہیم زہری،عبید زہری،علی حسن زہری باسط زہری،نائب غلام مصطفیٰ زہری، ماسٹر واحد زہری،عمران میروانی میر یار محمد لوٹھانی،محمد نور ریکی، اور حافظ ظفر اللہ ریکی سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ نواب زادہ میر نعمت اللہ خان زہری کی طرف سے حسبِ روایت فریقین،اور ان کے ثالثین کو پر تکلف ظہرانہ دیا گیا۔