کوہلو : کوہلو میں کھاد نایاب،زمیندار حیران وپریشان ہیں ہزاروں ایکڑ پر محیط گندم کے فصل کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک میں یوریا کھاد کا بحران قابو میں نہیں آرہا،1800روپے باآسانی دستیاب کھاد کی بوری 3000روپے میں بھی نہیں مل رہا۔
کوہلو میں کھاد کے بحران سے زمیندار اور کسان شدید پریشان ہیں کھاد بحران سے ہزاروں ایکڑ پر زیر کاشت گندم کی فصل شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
زرعی ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی فصل کو فوری طور پرکھاد مہیا نہیں کیا گیا تو پیداوار میں ریکاڑد کمی واقع ہوگی جس سے ملک میں آٹے کے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
دوسری جانب زمیندار اور کسان حیران وپریشان ہیں کہ مہنگائی کے اس طوفان میں اگر فصل کی پیداوار کو نقصان پہنچا تو خدانخواستہ فاقوں تک نوبت پڑ سکتی ہے۔
انہوں نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کوہلو میں کھاد کے بحران پر فوری طور پر قابو پاکر زمینداروں کو ارزاں نرخوں پر کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔