|

وقتِ اشاعت :   January 21 – 2022

ڈھاڈر: پو لیس کی کاروائی مسروقہ گاڑیاں برآمدکرکے بین الصوبائی ڈکیت کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی کچھی گل احمد سرپرہ کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ڈھاڈر راشد الرحمان زہری کی سرپرستی میں ایس ایچ او ڈھاڈر منظور احمدابڑو پولیس ٹیم سب انسپکٹر عبدالحلیم مستوئی،ہیڈ کانسٹیبل محمد شریف پہوڑ اورعلی نوازابڑو کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مسروقہ گاڑیاں برآمدکرکے بین الصوبائی ڈکیت کا سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ 31 دسمبر 2021 کی شب ڈھاڈر بائی پاس پر مزداٹرک نمبر TKA-112 لوڈ دو عدد میسی ٹریکٹر کی ڈکیتی کی واردات جس میں ملزمان نے ڈرائیور شاہ محمداورکلینرعاشق علی کو اغواء کرکے مزدا ٹرک بمعہ لوڈ میسی ٹریکٹر ساتھ لیکر گئے تھے ڈھاڈر پولیس نے انتہائی مہارت سے ملزمان کا سراغ لگایا اور مزدا ٹرک سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ سے جبکہ دو عدد میسی ٹریکٹرعلاقہ بوستان سے برآمد کرکے بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو گرفتارکرلیا۔

ڈھاڈر پولیس نے اپنی انتھک محنت و تفتیش کے جدید ذرائع کو استعمال میں لاکر انتہائی قلیل وقت میں ڈکیتی کی بڑی واردات کے ملزمان کا سراغ لگا کرناصرف سرغنہ کو گرفتار کرلیا بلکہ مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا۔

جس پر عوامی حلقوں نے ڈھاڈرپولیس کی کاوشوں کو سراہا اور پولیس فورس پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا فورس کی بروقت کامیاب کاروائی سے قانون شکن عناصر کے حوصلے پست ہونگے جبکہ بلوچستان کی قومی شاہرہوں پر سفر مزید محفوظ ہوگا۔