کوئٹہ: فرنٹیئرکوربلوچستان اورحساس ادارے کی سوئی کے علاقے نودان گوٹھ میں کارروائی،کارروائی کے دوران تخریب کاری میں ملوث 03دہشتگرد گرفتار،اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان اور حساس ادارے نے سوئی کے علاقے نودان گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری میں ملوث 03دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتاردہشتگردوں کی نشادہی پر930کلوگرام بارودی مواد،02عددایس ایم جیزبمعہ 9میگزین اور160راؤنڈز،01عددریپیٹرگن،اور6عددبارہ بور رائفلز،166پیکٹس یوریا کھاد شامل ہے۔گرفتارافراد سے مزید تفتیش جار ی ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ دہشتگردپائپ لائنزاورسرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے علاوہ ازیں فرنٹیئرکوربلوچستان اورحساس اداروں نے خفیہ اطلاع پرگزشتہ شب کوئٹہ اور مستونگ میں کارروائیوں کے دوران 08مشتبہ افرادکوہتھیاروں سمیت گرفتار کرلیا۔چمن میں تخریب کاری اور لسبیلہ میں ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔جبکہ شیرانی کے علاقے کپیپ میں ایف سی اورحساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدارمیں اسلحہ وگولہ بارودبرآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان اور پولیس نے خفیہ ادارے کی رپورٹ پرگزشتہ شب کوئٹہ شہر میں بلدیہ پلازہ پرچھاپے کے دوران03مشتبہ افرادکوہتھیاروں سمیت گرفتارکرلیا،گرفتارمشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے۔اسی طرح مستونگ میں ایف سی اورپولیس نے حساس ادارے کے ہمراہ گزشتہ شب سرچ آپریشن کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 05مشتبہ افرادکو گرفتارکرلیا، گرفتارافرادسے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایک اور کارروائی میں ایف سی اور حساس ادارے نے چمن میں تخریب کاری کا ایک بڑامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے موٹر سائیکل میں نصب 7کلوگرام وزنی آئی ای ڈی برآمد کرکے ناکارہ بنادی۔جبکہ لسبیلہ میں ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 04آئل ٹینکرز سے 1,40,000غیر قانونی لیٹرایرانی ڈیزل قبضے میں لے کرکسٹم حکام کے حوالے کردیا۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ شیرانی کے علاقے کپیپ میں ایف سی اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کمپاؤنڈ سے بھاری مقدارمیں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا۔برآمد کیئے اسلحہ اور گولہ بارود میں 01راکٹ لانچر،31راکٹ کے گولے،02 عددایس ایم جیزبمعہ 3414راؤنڈز،06عددتھری ناٹ تھری رائفلزبمعہ 652راؤنڈزاور03عددگرینیڈ شامل ہیں۔