|

وقتِ اشاعت :   January 23 – 2022

خضدار: نیشنل پارٹی خضدار کے تحت میراشرف علی مینگل اسٹریٹ کوشک میں ریکوڈک کے مسئلے پر پروگرام کا انعقاد، لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت، لوگوں کی بڑی تعداد میں آمد سے سبزہ زار اشرف اسٹریٹ تنگی دامن کا شکار، پروگرام میں کئیں لوگوں نے مختلف پارٹیوں سے راہیں جدا کرکے میر اشرف علی مینگل کے سربراہی میں نیشنل پارٹی میں باقائدہ شمولیت اختیار کی۔ پروگرام سے نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری میراشرف علی مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ قدرتی زخائر سے مالاں مال صوبہ گیس اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

ایک مخصوص سوچ اور سازش کے تحت راتوں رات حکومت تبدیل کرکے ریکوڈک پر قبضہ کرنے کی راہ ہموار کی گئی، ریکوڈک کے معاملے پر نیشنل پارٹی کسی بھی صورت میں خاموش نہیں رہے گی، نیشنل پارٹی بلوچستان کے حقوق کا تحفظ کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے ہم کسی کو یہ اجازت نہیں دے سکتے کہ ریکوڈک پر سودا بازی کرے، ریکوڈک بلوچستان کے عوام کا حق ہے، بلوچستان کو پہلے بھی محرومیوں کا شکار کیاگیاہے، اب مزید حق تلفی پر ہم خاموش نہیں رہے سکتے،نیشنل پارٹی نے اپنی دورحکومت میں ریکارڈ ساز کام کئے، خضدار سٹی میں روڈوں کا جال بچھایا، بلوچستان کو یورنیورسٹی اور کالجز دیئے، نیشنل پارٹی ایک ایسی صورتحال میں اقتدار میں آئی کہ اس وقت خضدار بدامنی کی لہر میں تھی، ہر دن کوئی نہ کوئی لاش مل جاتی تھی لیکن نیشنل پارٹی نے اس صورتحال پر کنٹرول کرکے امن و امان قائم کیا، شہر روشنیوں کو بحال کیا۔

آج اگر بلوچستان بحرانوں کا شکار ہے تو اس کی وجہ عوامی مینڈیٹ پر قبضہ کرکے نااہل ترین لوگوں کو اقتدار سپرد کیا جانا ہے، جس کی بنا بلوچستان اور وفاق میں نااہل ترین حکومتیں قائم ہیں اور بلوچستان کے مسائل سے کسی کو سروکار نہیں، ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے، مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے، لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں لیکن حکمران عیاشیوں میں مگن ہیں، پروگرام سے ضلعی صدرعبدالحمید ایڈوکیٹ، تحصیل صدر عبدالوہاب غلامانی، عبدالحمید کھیازئی، حافظ نذیراحمد گزگی، حاجی نصیراحمد شاہوزئی، ممتاز احمد باجوئی، عبدالقادر پندرانی،حاجی سائینداد محمد زئی، محمد وارث شاہین, رئیس اسحاق ودیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہاکہ نیشنل پارٹی نے اپنی حکومت میں بلوچستان میں میڈیکل کالجز و یونیورسٹیز کا جال بچھایا جس میں جھالاوان میڈیکل کالج خضداربھی شامل ہے,انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی بلوچستان میں مضبوط ترین سیاسی جماعت ہے۔ یہی وجہ ہے روز بروز نیشنل پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہاہے، لوگ نیشنل پارٹی میں جوق درجوق شامل ہورہے ہیں یہ اس بات کی غمازی ہے کہ عوام دیگر پارٹیوں سے مایوس ہوچکے ہیں وہ اپنے فلاح وبہبود صرف اور صرف نیشنل پارٹی میں دیکھ رہے ہیں۔ پروگرام کے آخر میں لوگوں کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیاگیاتھا۔