پنجگور: متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے افراد تلور کے شکار کے لئے پنجگور پہنچ گئے ۔
عرب شیوخ کے وفد کی سربراہی خلیفہ سیف محمد النہیان اور سلطان سعید احمد کررہے ہیں پنجگور ائیر پورٹ پر ڈپٹی کمشنر پنجگور جناب عبدالرزاق ساسولی اور دیگر انتظامی افسران اور علاقے کے معترین حاجی عطا اللہ بلوچ اور دیگر نے وفد کا استقبال کیا۔
عرب شیوخ سی 130 خصوصی جہاز کے ذریعے پنجگور پہنچ گئے ایئر پورٹ پہنچنے کے بعد 12 رکنی وفد کو سخت سیکورٹی میں ان کے محل واقع پیرے جھلگ پہنچا دیا۔
پنجگور میں قیام کے دوران عرب شیوخ علاقے میں تلور کا شکار کرینگے ان کے پاس شکار کے ساز وسامان اور شاہین بھی موجود ہیں جبکہ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری لائنسنس کے تحت پنجگور میں قیام کے دوران تلوار کا شکار کرین گے۔
12 رکنی وفد میں۔ عبید مبارک عبید العرب الشمسی خالد عبداللہ خالد سلطان سیف عماد جاسم علی مسلت۔کالب شاہ مراد حامد علی عبداللہ لشکرِ ان اور عبدالرحمان شاملِ تھے۔