بسیمہ: جمعیت علمائے اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی زابد علی ریکی نے کہا ہے کہ میرا سیاست کا محور و مرکز عوامی خدمت اور مسائل کا حل ہے اس کے لئے میرے روازے ہر وقت عوام کے لئے کھلے ہیں عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کو فرض سمجھتا ہوں۔
ان خیالات کا اظہار عیسی زئی ہاس گرین ٹان بسیمہ میں مختلف وفود سے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے بسیمہ کے قبائلی رہنما میر خدارحیم عیسی زئی ، میر نعمت اللہ حاجی زئی ، حفیظ اللہ آلہ زئی اور دیگر انکے ہمراہ تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں عوام کا خادم ہوں واشک کے عوام نے مجھے نمائندہ منتخب کرکے میرے کندھوں پر ذمہ داریاں عائد کی ہے انشا اللہ عوام کے امنگوں کے مطابق اتروں گاگزشتہ تین سالوں سے اپوزیشن میں گزارا سیاسی انتقام کے باعث جو کام کرنا تھا وہ نہیں کر سکھا۔
لیکن واشک کے عوام کے حقوق کیلئے ہر فارم پر آواز بلند کرتے رہے اب ان دا ہاس تبدیلی کے بعد وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کا سفر جاری ہے اور جمعیت علمائے اسلام بلا رنگ و نسل اور تعصبات سے بالاتر ہو کر بلوچستان کے عوام کی خدمت میں دن رات کوشاں ہے اور عوام کی خدمت ،ترقی و خوشحالی کا سفر تیزی سے جاری ہے اور انشا اللہ آئندہ دور بھی جمعیت علمائے اسلام کا ہوگااقتدار میری منزل کبھی بھی نہیں رہی بلکہ عوام کی خدمت ہی ہمارا منشور اور نصب العین ہے۔
عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں انشا اللہ اپنے دور میں کام کرکے ایک تاریخ رقم کروں گا گزشتہ پچیس سالوں سے واشک میں سوائے کرپشن اور بربادی کے واشک کو کچھ نہیں دیا گیا سابقہ کرپٹ نمائندوں نے واشک کے پوسٹوں کو بلیک پر فروخت کرتے رہے راوان سال میں مختلف محکموں میں سینکڑوں نوجوانوں کو بھرتیاں کریں گے۔