دالبندین : بلوچستان کے علاقے دالبندین میں لیویز فورس کی کامیاب کارروائی ، گاڑی سے کلاشنکوف اور سینکڑوں رائونڈ برآمد کرلیا ہے تاہم ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا ۔
اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکٹر منصور احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد عرفان خلجی نے لیویز اہلکاروں کو مختلف علاقوں میں سنیپ چیکنگ کی ہدایت کی تھی جس پر پدگ وڈ کے مقام پر نائب رسالدار عرض محمد نے لیویز اہلکاروں کے ہمراہ گاڑیوں کی سنیپ چیکنگ کررہے تھے ایک گاڑی سوار نے دوران چیکنگ اپنی گاڑی چھوڑ کر غائب ہوگیا۔
لیویز اہلکاوں نے جب گاڑی کی مکمل تلاشی لی تو سلور رنگ کی کار گاڑی کے اندرونی حصوں سے بھاری مقدار میں کلاشنکوف سمیت مختلف ہتھیاروں کے روانڈز برآمد ہوئے جنکی تعداد سینکڑوں میں ہے لیویز نے گاڑی کو تحویل میں لیکر مزید تحقیقات کررہی ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد عرفان کے مطابق لیویز فورس کی یہ کاروائی قابل تعریف ہیں تاہم اس طرح کے مزید کاروائی بھی کی جائے گی اور دالبندین کے تمام علاقوں میں آنے اور جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ مزید سخت کیا جائے گا۔
رات کی وجہ سے گاڑی ڈرائیور کسی اور گاڑی میں بیٹھ کر چلا گیا سنیپ چیکنگ کے دوران پانچ سے زائد گاڑیاں کھڑی کی گئی تھی کار سوار کو اندازہ ہوگیا تھا گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی جارہی ہے میں پکڑا جاونگا اسی وجہ سے اس نے موقع کا فائدہ اٹھا کر گاڑی کو چھوڑ کر اندھیرے کی وجہ سے کسی اور گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔