گوادر : سندھ بلوچستان انٹرنیشنل بزنس فورم کی جانب سے مقامی ہوٹل میں گوادر پریس کلب کے عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا عشائیہ میں مہمان خصوصی سینئیر وائس چئیرمین ” آباد ” حنیف میمن تھے جبکہ ڈی جی GDA مجیب قمبرانی اور ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ شاہد بلوچ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر ” آباد ” کے دیگر اراکین محمود احمد خان، جنید تالو، سید علی نقوی ، عفان قریشی کے علاوہ سندھ بلوچستان انٹرنیشنل بزنس فورم کے AA شبیر بلوچ، اختر ملنگ ، نثار ہوت ، ڈاکٹر یونس بلوچ اور بلاول قریشی بھی موجود تھے کوآرڈینیٹر SBIBF ارشاد علی شآد شاد نے گوادر پریس کلب کے عہدیداروں اور ” آباد ” کے چئیرمین حنیف میمن اور باالخصوص ڈی جی GDA مجیب قمبرانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ” سندھ بلوچستان انٹرنیشنل بزنس فورم ” کے عشائیے میں مختصر وقت میں آکر ہماری حوصلہ افزائی کی ہے اس موقع پر ارشاد علی شاد نے 2 مارچ کو گوادر میں بلوچ کلچر ڈے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان شآ اللہ ہم اس موقع پر BOAT RALLY کا انعقاد بھی کرینگے پہلے نمبر پر آنے والی کشتی کو 3 لاکھ روپے جبکہ دوسری پوذیشن پر 2 لاکھ اور تیسری پر 1 لاکھ دئیے جائیں گے۔
اس موقع پر ڈی جی جی ڈی اے مجیب قمبرانی نے کہا کہ ہم ہولڈ سٹی کی تعمیر نو کے لیے عنقریب ایک جامع پلاننگ کے تحت مقامی اسٹک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔انھوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کے کاروباری افراد کے خدشات و تحفظات کو دور کرکے انھیں بہتر مواقع فراہم کریں گے۔اس سلسلے میں عنقریب بین الاقوامی طرز کاسیمینار منعقد کیا جائیگا جس میں ملکی اور بیرون ملک سرمایہ کار بھی شرکت کریں گے۔ گوادر میں سرمایہ کاری کے لئے سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دی جائے گی۔اس سلسلے میں سرمایہ کاروں کو آسان شرائط پر این او سی جاری کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ سرمایہ کار ایک غریبوں کی مدد کے لیے ایک اینرولمنٹ فنڈز قائم کریں تاکہ علاقے کے غریبوں کی مدد کی جاسکے۔