|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2022

ڈیرہ بگٹی:  محکمہ خزانہ ڈیرہ بگٹی کے کرپشن ,من مانیوں اور اہلکاروں کے بد اخلاقی کے ڈیرہ بگٹی کے سول سوسائٹی اور نوجوانوں نے جمعہ کے دن احتجاج کا اعلان کیا. سماجی کارکن محمد انور بگٹی نے کہا ہے کہ محکمہ خزانہ ڈیرہ بگٹی کی من مانیاں اور اہلکار قطب کی بد اخلاقی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے جن کو برداشت کرنا دشوار ہوتا جا رہا ہے۔

انھوں نے تمام محکموں کے ملازمین یونینز اور لوگوں سے اپیل کی کہ جمعہ کے دن احتجاج میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوں تاکہ محکمہ خزانہ ڈیرہ بگٹی کے کرپٹ اور بد اخلاق اہلکاروں سے نجات پایا جا سکے۔واضح رہے کہ جب سے محکمہ خزانہ کے موجودہ آفیسر نے چارج سنبھالا ہے تب سے محکمہ میں کرپشن حد سے تجاوز کر گیا ہے جس سے مقامی ملازمین اپنے جائز کاموں کیلئے ہر وقت پریشان نظر آتے ہیں۔

اب ہر سرکاری بل پر باقاعدہ محکمہ خزانہ کے رشوت کا پرسنٹیج مقرر کر دیا گیا ہے اور جب کوئی ان کو رشوت دینے سے انکار کرے تو ان کو مختلف حیلوں بہانوں سے تنگ کیا جاتا ہے. ڈیرہ بگٹی میں محکمہ خزانہ ایک طاقتور مافیہ کی شکل اختیار کر چکا ہے اس کے خلاف غریب ملازمین بات کرنے سے گھبراتے ہیں۔