مستونگ: ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر (ر) محمد الیاس کبزئی کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کا یوریاکھاد کے زخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی جار ی پندرہ سو کے لگ بگ یوریا کھاد کی بو ریاں بر آمد ۔ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر (ر) محمد الیاس کبزئی کی سربرائی میں اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنیم بلوچ رسالدار میجر شاہ محمدزہری و دیگر حکام سمیت لیویز فورس کے بھاری نفری کے ہمراہ ولی خان مستونگروڈ کے علاقے میں گدام میں زخیرہ کیاگیا۔
پندرہ سو کے لگ بگ یوریا کھاد کی بوریاں برآمد کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر منور احمد کے حوالے کرکے انہیں ہدایت کی مزکورہ برآمد کردہ یوریا کھاد کو زمینداروں میں سرکاری نرخ کے مطابق فرخت تقسیم کیاجائے یوریا کھاد کو مستونگروڈ کے علاقے میں غیرقانونی طور پر زخیرہ کیاگیاتھا جنہیں زمینداروں پر مہنگے داموں فروخت کیاجاناتھااس موقع پر ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر رٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ زخیرہ اندوزوں میں غیر قانونی طور پر یاریاکھاد کو گدام میں چھپایاتھا جسے برآمد کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر کے حوالے کر کے سخت ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخ کے مطا بق زمینداروں کو فراہم کریں۔
انھوں نے کہاکہ زخیرہ اندودوزی جرم اور غیر اسلامی و غیر شرعی فعل ہے جس کا کسی کو بھی ہر گز یہ اجازت نہیں دینگے کہ وہ ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے زمینداروں پر زیادہ قیمتوں میں یوریا فروخت کریں، انھوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ زخیرہ اندوزوں کے خلاف مزید سخت سے سخت کاروائی عمل میں لارہی ہیں اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔