تربت: ہوشاب میں بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ایف سی اہلکار کو عدالت نے 17 سال قید کی سزا سنادی۔ سیشن جج عبدالصبور مینگل نے مقدمہ نمبر 02/020 بجرم 377/B میں نامزد ملزم ریحان ایف سی اہلکار کو 17 سال قید کی سزا سنا دی۔ ایف سی اہلکار کے خلاف مقدمہ محمد نعیم ولد امیر بخش کی مدعیت میں لیویز تھانہ ہوشاپ میں درج کیا گیا تھا۔
مقدمے میں نامزد ملزم ریحان خان جو کہ ایف سی کا ملازم ہے اْس پر الزام تھا کہ انہوں نے مراد ولد گنگزار نامی چھوٹے بچے کے ساتھ بدفعلی کی تھی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 14 سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سناتے ہوئے فیصلہ دیا کہ جرمانہ کی رقم میں سے پانچ لاکھ بطور معاوضہ متاثرہ بچے کو ادا کیا جائے، جرمانہ کے رقم کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید چھ ماہ قید کا حکم سنایا گیا۔مقدمہ میں سرکار کی طرف سے شبیر احمد دشتی ایڈووکیٹ اور ظفر بلوچ ایڈووکیٹ نے پیروی کی تھی۔