|

وقتِ اشاعت :   January 28 – 2022

پسنی: زکری مذہبی پیشواء سیدنور علی شاہ نے پسنی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے حمل کلمتی علاقائی مسائل کے حوالے جب ایک قومی رہنما سید کی بات نہیں سنتا تو ہمارے قوم کے عام عوام کا کیا حال ہوگا۔

ایم پی اے میر حمل کلمتی نے الیکشن کے وقت بڑے دعوے اور وعدے کیئے جس کی وجہ سے ہم نے بہ حثیت پیشوا اپنے قوم سے انہیں سپورٹ کرنے کی گزارش کی مگر الیکشن کے وقت جو وعدہ کیے تھے اْس پر وفا نہیں کیا گیا،

نوبت یہاں پہنچی کہ فون تک نہیں اْٹھاتے، انہوں نے کہا کہ ہم نے حمل کلمتی کو اپنے لوگوں کے علاقائی مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کے لیئے ووٹ دیکر سپورٹ کیا تھا، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہیکہ ہمارے لوگوں کے علاقے میں 5 پرسنٹ بھی ترقیاتی کام نہیں ہوا اور نہ ہی ان کے مسائل سنے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ کہہ کر ٹالا جاتا ہیکہ ہمارے پاس حکومت نہیں ہے باوجود کہ ایم پی اے کا اٹھنا بیٹھنا سب 24 گھنٹے موجودہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ ہوتا ہے، ہم آپ سے ذاتی مراعات نہیں چاہتے بلکہ اپنے لوگوں کے علاقوں میں بنیادی ضروریات زندگی سمیت لوگوں کے لیئے روزگار کا مانگ کرتے ہیں جو ہمارے لوگوں کا حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کا مطلب یہ نہیں کہ اپ کسی برساتی مینڈک کی طرح نکلیں اور بعد میں پانچ سال تک منظر عام سے غائب رہیں بلکہ یہ آپ کا فرض بنتا ہیکہ آپ جس حلقے سے ووٹ لیتے ہیں وہاں لوگوں کے مسائل حل کریں۔