|

وقتِ اشاعت :   January 28 – 2022

کوئٹہ: آل بلوچستان موبائل ایسوسی ایشن کے صدر صدیق یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال،سلائی مشین،درآمدی مصالحہ جات، گاڑیاں، دوائیں، موبائل فون، دو سو گرام سے زیادہ وزن کے حامل بچوں کے دودھ، ڈبے والی دہی، پنیر، مکھن، کریم، دیسی گھی، مٹھائی پر دی جانیوالی سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کردی ہے اور ان اشیاء پر سترہ فیصد جنرل سیلز ٹیکس لاگو کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل بلوچستان موبائل ایسوسی ایشن کے صدر صدیق یوسفزئی ،جنر ل سیکرٹری ابراہیم اچکزئی ،چیئرمین حاجی عبدلشکور ، سینئر نائب صدر ظفر بادیزئی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اللہ محمد اور دیگر نے اپنے بیان میں کہا کہ موبائل اور دیگر اشیاء پر ٹیکس لگانے سے کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے عام عوام نان شبینہ محتاج ہیں۔ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ موبائل سمیت دیگر اشیاء پر ٹیکس ختم کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

One Response to “موبائل پر عائد ٹیکس کو فوری ختم کیا جائے ،صدر آل بلوچستان موبائل ایسوسی ایشن”

  1. Sami Khan

    beljul teek bola tax khatsm kro jaherl or biwaqof hakomat andhaa kanoon hai

Comments are closed.