گوادر: وفاقی سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ گوادر کا مستقبل تابناک اور روشن ہے گوادر کی ترقی سے نہ صرف گوادر بلکہ بلوچستان سے پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہے اور اس سے ترقی کی نئے راہیں کھلیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں انہوں نے ادراہ ترقیات گوادر میں ایک بریفنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بھی موجود تھے۔
ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے وفاقی سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبدالعزیز عقیلی کو گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت گواداولڈ سٹی ٹاؤن کی ترقی کے منصوبوں کے پیشِ رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور کہا ھے گوادر کی ترقی میں بنیادی کردار جی ڈی اے کا ہے جو عوامی امنگوں کے مطابق گوادر اولڈ سٹی کا ماسٹر پلان ترتیب دے رہے ہیں گوادر کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے شہریوں سیاسی وسماجی رہنماوں کے رائے مشوروں اور تجاویز شامل کرکیاچھی اور بہترین منصوبہ بندی کی جاسکتی جس کو بنیاد بناکر گوادر شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جارہا ہے
انہوں نے کہاکہ گوادر شہر میں نکاسی آب اور سیوریج کا بہترین نظام بنا رہے ہیں اس کے ساتھ گوادر اولڈ سٹی جنت بازار سمیت تمام قومی ورثے کو محفوظ بناکر ٹوورازم کو فروع دیا جائیگا شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت تعلیمی اداروں اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کے اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے اولڈ سٹی کو ماڈل سٹی بنانے اور سڑکوں، ملافاضل چوک کو عصرحاضر کی ضروریات کے مطابق تعمیر کیا جائیگا دراثنا وفاقی سیکرٹری نے گوادر یونیورسٹی کے مجوزہ سائیڈ اور گوادر ماڈل پارک کا بھی دورہ اور معائنہ کیا اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر عبدالرزاق صابر ادارہ ترقیات گوادر کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمٰن قمبرانی اور ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔