تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی سینئر وائس چئرمین بوہیر صالح ایڈوکیٹ اور صوبائی جنرل سیکریٹری عابد عمر بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں بلوچستان کے تین میڈیکل کالجز کے ساتھ حکومت اور پی ایم ڈی سی کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے جو اپنی تعلیم دشمن پالیسی کے ذریعے بلوچستان کے نوجوانوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔
جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ موجودہ حکومت اور ناقابل بھروسہ پی ایم ڈی سی کو بلوچستان کے نوجوانوں کی تعلیم و ترقی ہضم نہیں ہورہی اور ہر روز نہیں حربے استعمال کرکے ہماری تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی ناکام سازش کی جارہی ہے جسے کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ رہنماؤں نے مذید کہا کہ بی ایس او پجار ان اداروں کو بچانے اور پی ایم ڈی سی کی ظالمانہ اور آمرانہ رویے کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے اپنی تینوں میڈیکل کالجز اور تمام تعلیمی اداروں کو بچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
انہوں نے آخر میں مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں اور طلباء و طالبات کے زندگی کے ساتھ حکومت اور پی ایم ڈی سی اپنا رویہ ٹھیک اور درست کرے ورنہ سخت سے سخت احتجاجی تحریک کا سامنا کرنا پڑیگا اور میڈیکل کالجز کے طلباء و طالبات کے حقوق کے لیئے ہم انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔